جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، آپریشن سندور میں امریکی کالز کا اعتراف بھی کرلیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی کی بھی ثالثی قبول نہیں ہے۔
نئی دلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔بھارتی وزیر خارجہ جے شکنر کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے۔جے شنکر نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکا سے کال کیے جانےکا اعتراف کرتے ہوئے کہا حقیقت ہے اس وقت فون کالیں کی گئیں اور امریکا کی جانب سےکی گئیں، فون کالزدیگر ممالک کی جانب سے بھی کی گئیں، یہ کوئی سیکریٹ نہیں ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر میزائل حملے کیے جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف بھارت کے 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ ان کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور متعدد ائیر بیسز کو بھی تباہ کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 27 سے زیادہ مرتبہ پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں لیکن مودی سرکار نے سے اس حوالے سے اب چپ سادھ رکھی ہے جس پر بھارتی اپوزیشن جماعتیں کی جانب سے بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر