بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، گھر گاڑیاں کیچڑ تلے دب گئے، متعدد افراد لاپتا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد کیچڑ تلے دب کر لاپتا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جمعہ کی رات کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے بعد آنے والے کیچڑ کے سیلاب میں متعدد گھر اور گاڑیاں بھی دب گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے اب تک ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی تھرالی مارکیٹ اور تھرالی تحصیل کمپلیس مکمل طور پر کیچڑ اور کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، اسکے علاوہ متعدد رہائشی عمارتیں، گاڑیاں اور دکانیں بھی کیچڑ تلے آگئے ہیں جب کہ ان میں عدالتی مجسٹریٹس کے گھر بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ساگوارا کے علاقے میں بلڈنگ میں کیچڑ بھرنے سے ایک لڑکی کیچڑ تلے دب گئی جسے ریسکیو نہیں کیا جاسکا جب کہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شدید بارشوں اور اور کیچڑ سے سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کلاؤد برسٹ کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، گزشتہ رات سے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر