علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاریاں شواہد کی بنیاد پر ہوئیں، ملزم شیر شاہ حسان نیازی کیساتھ تھا: ذرائع

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری شواہد کی بنیاد پر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی 2023 کو شرانگیزی میں شریک دو مفرورملزمان کی گرفتاریاں کی گئیں اور جناح ہاؤس حملے کے ملزم شیر شاہ خان اور ملزم شاہ ریز خان کو گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ملزم شیر شاہ حسان نیازی کے ساتھ تھا، ملزم شیر شاہ پر نو مئی حملہ کیس میں پہلے بھی ایف آئی آر درج ہے اور ملزم پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس وین کو آگ لگانے کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم شیر شاہ پر 9 مئی کو پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، شیر شاہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے شواہد ویڈیو ریکارڈ کی صورت میں پولیس کے پاس موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیرشاہ دو سال سے لندن میں روپوش تھا، شیر شاہ 9 مئی 2023کو شرانگیزی کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہوگئے تھے، ملزم شیر شاہ پرریاست کے خلاف کئی ماہ تک ڈیجیٹل مہم چلانے کا بھی الزام ہے اور ملزم شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر پولیس نے 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق دوسرے ملزم شاہ ریز کا نام ستمبر 2023 کی ضمنی رپورٹ میں بھی شامل تھا اور شاہ ریز کو 22 اگست 2025 کو عدالت میں پیش کیا گیا، شاہ ریز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ملزم شاہ ریز کو 21 اگست 2025 کو ثبوتوں کی بنیاد پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر