کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا نیٹ ورک پکڑاگیا، دہشتگردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کے ماتلی میں ایک شہری کا قتل ہوا، مرحوم علاقے فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے، 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4 افراد کو 8 جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتالگایا گیا۔اے آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا، قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا قتل کی منصوبہ بندی سنجے نامی بھارتی ایجنٹ نے کی، حملے کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے، را کے ایجنٹ نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان ورک کو ہائر کیا جس نے محمد عمیر ورک نامی شہری سے رابطہ کیا جو اس پوری واردات کا کمانڈر تھا اور عمیر نے شکیل احمد، محمد سجاد اور محمد عبید نامی شہریوں کے ذریعے رقم تقسیم کی۔آزاد خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سنجے کمار سے رابطے میں تھے ، بھارتی خفیہ تنظیم را نے علیحدگی پسند تنظیم کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا۔ حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ محمد ارسلان ولد حبیب احمد نامی پاکستانی شہری بھارتی ایجنٹ سنجے کمار سے خلیجی ریاست میں ملا اور ارسلان نے ہی قتل کے لیے ہٹ ٹیم کو تمام معاشی اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کی۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور سنجے نے اس قتل کو بیرون ملک سے ہینڈل کیا، اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی دہشت گردی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کہلاتی ہے، معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر