پاک فوج بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے بھرپور ساتھ دیتی رہیگی: فیلڈ مارشل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا ہے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا جس دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صوبے میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے اچھی طرز حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ سول و عسکری اداروں کے تعاون کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، فوج پائیدار امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قیام امن کے لیے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف بھی کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر