روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔
روسی صدارتی محل کریملن ذرائع کے مطابق صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہوجائے،نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کردے اور مشرقی سرحد سے نیٹو افواج کو ہٹادے ۔کریملن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے عوض روس کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ نکات گزشتہ دنوں پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کی الاسکا میں 3 گھنٹے طویل خفیہ ملاقات میں زیرِ بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے انکار کی صورت میں جنگ جاری رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہونے والی طویل ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوسکا تھا۔روسی میڈیا نے امریکی اخبار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین ایسی کوئی بھی ڈیل قبول نہیں کرےگا جس میں یوکرینی علاقوں کا کنٹرول روس کے حوالے کرنے کی بات کی جائے گی اور اس کا اصرار ہے کہ مکمل امن معاہدے سے پہلے جنگ بندی کی جائے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر