اسحاق ڈار بنگلادیش کے دورے پر روانہ، 13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بنگلا دیش کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔اسحاق ڈار کی بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، اسحاق ڈار خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلا دیش ہے۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی و عالمی امور بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
1971 کے بعد پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم
بنگلا دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے، یہ معاہدہ 5 سال کے لیے نافذ العمل ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔بیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے ڈھاکا میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بنگلا دیش کے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے موجود ہیں، اس معاہدے کے تحت پاکستانی حکام کو بھی بنگلا دیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہو گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر