چین کی تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے سینیگال کے طلبہ کو وظائف کی فراہمی

ڈاکار (شِنہوا) سینیگال میں چینی سفارت خانے نے 2025 کے چینی حکومت کے سکالرشپ سرٹیفکیٹس دینے اور اعلیٰ تعلیم کے لئے چین جانے والے سینیگال کے طلبہ کو الوداع کہنے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
سینیگال میں چین کے سفیرلی ژی گانگ نے سکالر شپ حاصل کرنے والے 17طلبہ کو داخلے کے خطوط پیش کئے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے عوامی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل، قوم کی امید اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ چین میں اپنے وقت کا بھرپور استعمال کریں۔
انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران چین کا مشاہدہ کریں اور چین میں حاصل کئے گئے تجربات کو بانٹیں، واپس آکر سینیگال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور چین۔سینیگال اور چین۔افریقہ دوستی اور تعاون کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔
اس موقع پر طلبہ نے چین کی طرف سے یہ موقع فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی وسیع اور متنوع ثقافت کو دیکھنے کے منتظر ہیں اور سینیگال اور چین کے درمیان دوستی کے سفیرکے طو پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر