روسی دستاویزات میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی جراثیمی جنگ کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ روسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ خفیہ دستاویزات اس بات کا مزید ٹھوس ثبوت فراہم کرتی ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی حملہ آوروں نے چین میں جراثیمی جنگ کی تھی جس سے انکار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چین میں موجود جاپانی حملہ آوروں نے چین کے شمال مشرقی علاقوں سے سوویت یونین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور بڑی تعداد میں فوجیوں کو ختم کرنے کے لئے حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کی تھی۔ انہوں نے چینی شہر ہاربن میں یونٹ 731 بھی قائم کی تھی، جو طاعون، اینتھراکس اور ہیضہ جیسی بیکٹیریل بیماریوں پر تحقیق کرتی تھی اور مسلسل انسانی تجربات کرتی تھی جس کے لئے وہ چین اور روس کے گرفتار افراد سمیت موت کی سزا پانے والے جاپانی قیدیوں کو استعمال کرتی تھی۔
ترجمان ماؤننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپانی حملہ آوروں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چینی عوام کے خلاف گھناؤنی جراثیمی جنگ چھیڑ کر انسانی تجربات اور انسانیت کے خلاف مظالم کا ارتکاب کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان صرف تاریخ کا سامنا کرکے ہی احترام حاصل کرسکتا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ پر گہرا غور کرے، چین اور دیگر متاثرہ ممالک کے عوام کے جذبات کا خلوص دل سے احترام کرے، عسکریت پسندی سے قطع تعلق کرے، اس کے زہریلے ورثے سے چھٹکارا پانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور تاریخ کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر