بلند ترین امریکی ٹیرف کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کے دوران روس بھارت تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو روسی تیل خریدنے پر امریکا کی طرف سے بلندترین ٹیرف کا سامنا ہے، اگر بھارت روس سے تیل کی خریداری نہیں روکتا تو بھارت پر اضافی 50 فیصد امریکی ٹیرف کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکا کی جانب سے بلند ترین ٹیرف کے باوجود بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ توانائی وسائل کے لیے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد میں ہمارا باہمی مفاد ہے، توانائی وسائل نکالنے کے منصوبوں میں روس کے مشرق بعید اور آرکیٹک شیلف کے علاقے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں روس اور بھارت نے 2 طرفہ تجارت کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، تجارتی تعلقات میں وسعت کے لیے رکاوٹوں اور ریگولیٹری مسائل دور کرنا ضروری ہے۔جےشنکر نے مزید کہا کہ فارماسیوٹیکل، زراعت اور ٹیکسٹائل میں روس کو برآمدات میں اضافہ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر