سرکاری خرچ پر لندن کے نجی دورے کا الزام، سابق سری لنکن صدر کو گرفتار کرلیا گیا

کولمبو(نیشنل ٹائمز)سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ رانیل وکرما سنگھے کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 76 سالہ وکرما سنگھے پر الزام ہے کہ انہوں نے 2023 میں اپنی اہلیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کا دورہ کیا اور اس مقصد کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے، یہ دورہ اس وقت کیا گیا جب وہ کیوبا میں منعقدہ جی77 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس آرہے تھے۔ان کے دفتر نے اس الزام کی تردید کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کے تمام اخراجات انہوں نے خود برداشت کیے اور کسی قسم کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیے گئے۔ تاہم کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وکرما سنگھے نے اس نجی دورے کے لیے حکومتی رقم استعمال کی اور ان کے باڈی گارڈز کے اخراجات بھی ریاست نے ادا کیے۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے وکرما سنگھے کے تین قریبی سابقہ مشیروں سے بھی تفتیش کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق وکرما سنگھے اور ان کی اہلیہ نے برطانیہ کی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ ملک گیر مظاہروں کے بعد گوتابایا راجاپاکسا کے مستعفی ہونے کے بعد رانیل ورکما سنگھے جولائی 2022 میں سری لنکا کے صدر بنے تھے۔ انہوں نے 2023 کے اوائل میں آئی ایم ایف سے 2.9 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا اور ملک کی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کو کسی حد تک سنبھالا۔ تاہم وہ 2024 کے انتخابات میں اقتدار کھو بیٹھے۔موجودہ صدر انورا کمارا دسانایکے نے گزشتہ برس اقتدار سنبھالتے ہی انسداد بدعنوانی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر