علیمہ خان کے بیٹے کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں لاہور پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر شاہ ریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو دو سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کیا مواد ہے؟ ملزم کی والدہ اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکی ہیں لہذا شاہ ریز خان کو بھی بری کیا جائے۔سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی اور ملزم شاہ ریز خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے شاہ ریز خان کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
سلمان اکرم کی گفتگو
عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج پتا چلا کہ شاہ ریز بھی اس مقدمہ میں مطلوب ہے حالانکہ 6 سے 12 مئی تک شاہ ریز چترال میں تھے، یہ بدحواسی ہے، سوچی سمجھی سازش ہے۔اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ضمانت ملی اور کل میرےبیٹے کو اٹھالیاگیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں، میرے بیٹے کا فوکس پاکستان کی نمائندگی کرنے میں ہے یا کاروبار میں ہے، آج تک اسے کسی نے یہاں دیکھا بھی نہیں ہوگا۔ واضح رہے علیمہ خان کے بیٹے کو گزشتہ روز ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر