اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی مذاکرات فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل کے لیے قابل قبول شرائط پر جنگ کے خاتمے سے متعلق فوری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ شہر پر قبضے، حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے یہ نہیں بتایا کہ جنگ بندی مذاکرات کی ہدایت کس کو دی ہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم دفتر کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسرائیلی وفد قطر یا مصر بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔واضح رہے 3 روز پہلے حماس غزہ جنگ بندی کی نئی تجاویز کی منظوری دے چکی ہے۔مجوزہ معاہدے کے تحت غزہ میں 60 روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی اوراس دوران غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف کو رہا کیا جائے جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر