فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کیلئے حمایت جاری رکھنے کا عزم

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی خود مختاری کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کی اور فریقین نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر