صدر ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی۔
امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، اس دوران پاک امریکا تعلقات سمیت انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات سے متعلق اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام امریکی سفیر سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی، امید ہے ٹرمپ کی روس یوکرین اور غزہ میں جنگ بندی کی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔اس موقع پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔اس کے علاوہ قائم مقام امریکی سفیر نے پاکستان خصوصاًخیبرپختونخوا میں بارشوں و سیلابی ریلوں کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر