حیاتیاتی ادویات کی صنعت کی ترقی کے لئے سائنسی وتکنیکی اور پالیسی معاونت بڑھائی جائے، چینی وزیراعظم

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین کی حیاتیاتی ادویات کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے اور اس کا معیار بہتر بنا نے کے لئے اعلیٰ معیار کی سائنسی وتکنیکی خود مختاری اور پالیسی معاونت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک جائزہ اور تحقیقی دورے کے دوران کہی۔
چھانگ پھنگ لیبارٹری کے دورے کے موقع پر لی نے زور دیا کہ دنیا کے صف اول اور اہم شعبوں پر توجہ دی جائے، مزید بڑے اور اصل سائنسی نتائج حاصل کئے جائیں اور حیاتیاتی علوم میں اعلیٰ معیار کے مزید ماہرین تیار کئے جائیں تاکہ چین کی حیاتیاتی ادویات کی صنعت کی ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے۔
ایک حیاتیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اور بین الاقوامی اختراعی مرکز کے دوروں کے موقع پر لی نے زور دیا کہ مقامی کمپنیوں کو بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اپنی تخلیقی صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کی ترغیب دی جائے، نیز ملک کے پلیٹ فارم کی تعمیر اور آپریشن ماڈل کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی توجہ دی جائے۔
ایک سیمینار میں لی نے زور دیا کہ اہم شعبوں میں اصل اختراعات اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں نمایاں پیش رفت کو فروغ دیا جائے اور جامع مصنوعی ذہانت کی مدد سے صنعت کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے اعلیٰ معیار کی تخلیقی ادویات کے استعمال میں زیادہ موثر رہنمائی دینے پر بھی زور دیا اور روایتی چینی طب کو جدید بنانے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی کوششیں کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر