پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا شاندار میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور پر گفتگو ہوئی، سی پیک فیز ٹو پر بھی ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔
چین کے ساتھ تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، سی پیک سمیت پاک چین تعلقات سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ان کا کہنا تھا پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں، اور خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا سی پیک فیز2، عوامی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے، سلامتی کونسل سمیت مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کے لیے بھی پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر