الوداع فرینک کیپریو! دنیا کے سب سے اچھے جج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) انسان دوستی میں عالمی شہرت کے حامل اور امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے۔
روڈ آئی لینڈ کے میونسپل کورٹ چیف جج کو 2 برس سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ انتقال سے ایک روز پہلے انہوں نے اسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے دعاکریں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت کا ماحول کسی فلم سے کم نہ ہوتا۔فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔سماعت کے دوران جج کیپریو گہرائی میں جاکر یہ جاننے کی کوشش کرتے کہ جرم سرزد کیوں ہوا اور فیصلہ ایسا سناتے جس سے مجرم زندگی میں کبھی دوبارہ اس کام کا تصور بھی نہ کرے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے فیصلوں کو جاننا چاہتے اور مقدمات کی سماعت سوشل میڈیا پر ان ممالک میں بھی وائرل ہوتی جہاں امریکی حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوروز تھے۔جج کیپریو کے انتقال پر گورنر ڈین مک کی نے پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ 35 برس تک کمرہ عدالت میں خدمات انجام دینے والے فرینک کیپریو ایک خزانہ تھے جنہوں نے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر انصاف کو انسانیت سے جوڑ دیا جائے تو کیا کیا چیزیں ممکن ہوسکتی ہیں۔ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد شو Caught in Providence میں برسوں تک ان کی خدمات دکھائی جاتی رہی تھیں۔ جن میں انسان دوستی سے متعلق ان کے فیصلوں کے سبب وہ دنیا کے سب سے اچھے جج کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر