عالمی شہرت کے حامل اور امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے باعث مشہور ہونے والے امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے۔
فرینک کیپریو طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی اور بتایا گیا کہ فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں لبلبے کے کینسر سے ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔پیغام میں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ایک معزز جج کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔انتقال سے پہلے فرینک کیپریو نے اسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے دعاکریں۔واضح رہے کہ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر