پاور سیکٹر میں 4800 ارب روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ میں 4800 ارب روپے کی مالی اور آپریشنل بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بجلی کے شعبے میں گورننس کے ایک سنگین بحران کو بے نقاب کیا ہے۔
یہ رپورٹ مالی سال 24-2023 کا احاطہ کرتی ہے اور اسے جلد ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش کیا جائے گا۔ یہ کسی ایک سکینڈل کی نشاندہی نہیں کرتی بلکہ پورے نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔اس رپورٹ میں افسوسناک صورتحال کی تفصیل دی گئی ہے جہاں قواعد و ضوابط مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے، معاہدوں کا ناقص انتظام کیا جاتا ہے اور عوامی رقم کی بڑی مقدار خطرے، بدانتظامی اور کچھ معاملات میں کھلے عام چوری کی نذر ہو رہی ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں
6کیسز میں 2212.95 ملین روپے مالیت کی چوری، غبن اور خرد برد کی نشاندہی کی گئی۔86 کیسز میں 156141.88 ملین روپے کی خریداری/معاہداتی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔77 کیسز میں ادارہ جاتی قواعد اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی جن کی مالیت 507242.82 ملین روپے ہے۔90 کیسز میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن)، وزارت خزانہ، کابینہ ڈویژن، ایکنک، اے جی پی اور نیپرا سمیت مختلف آئینی و قانونی اداروں کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن کی مالیت 957751.65 ملین روپے ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر