کراچی: ایک دن کی بارش نے بجلی کا نظام الٹ دیا، شہر کے بیشتر علاقے تاحال بجلی سے محروم

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) کراچی میں منگل کے روز ہونے والی بارش کے بعد سے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
کراچی کے علاقے صدر میں رتن تلاو، اردو بازار اور قرب و جوار کے علاقے میں منگل سے بجلی معطل ہے۔ملیر عالمگیر سوسائٹی، کشمیر کالونی سیکٹر بی، جیل روڈ، جمشید روڈ، المسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38، گلستان جوہر بلاک 8، جوہر بلاک 2، بلاک 3 اے، نارتھ ناظم آباد بلاک جی، ایف، عمر کالونی، درویش کالونی، پی ای سی ایچ ایس بلاک سیون، مرچنٹ نیوی سوسائٹی اسکیم 33 سیکٹر 15 اے، لیاقت آباد سی ون ایریا سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔گلستان جوہر بلاک 8 میں بھی 2 دن سے بجلی معطل ہے جس سے علاقہ مکین پانی کی قلت سے شدید پریشان ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ صبح 5 بجے چند لمحے کے لیے بحال بجلی پھر بند ہوگئی، متعدد بار شکایات کے باوجود فالٹس درست نہیں کیے جا رہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی شام 6 بجے تک شہر کے 94 فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔مونس علوی کے مطابق شہر کے تقریباً 150 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے، بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک فیلڈ اسٹاف کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر