کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ نے پاک امریکا تعلقات اور ریاست کیلیفورنیا کی معیشت ، معاشرے اور ثقافت کی ترویج میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قرارداد سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو کی جانب سے متعارف کرائی گئی۔ یہ قرارداد پیش کرتے وقت سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے پاکستانی لباس پہنا اور مہندی لگا کر کیلیفورنیا سینیٹ کے ایوان میں آئیں۔سینیٹر ہرٹادو کیلیفورنیا سینیٹ کی سب سے کم عمر خاتون منتخب رکن ہیں اور سینیٹ کمیٹی برائے زراعت کی چیئرمین ہیں۔ان کی جانب سے پیش قرارداد پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے اور دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے اہم کردار کا بھی اعتراف ہے۔ریاستی سینیٹ میں منظور شدہ قرارداد پاکستانی، امریکیوں، خاص طور پر نوجوان نسل کی اپنی ثقافت سے وابستگی کو بھی اجاگر کرتی ہے ۔قرارداد ان شخصیات اور تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہتی ہے جنہوں نے پاکستانی امریکی ثقافت، روایات اور کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے تاریخی قرارداد پیش کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں پاک امریکا تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی کہانی قربانی، وقار اور استقامت سے عبارت ہے۔سینیٹر ہرٹاڈو نے زور دیا کہ پاک امریکا پارٹنرشپ مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی وقار پر استوار ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر