برطانوی بادشاہ کا شہباز شریف کے نام پیغام میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

بکنگھم (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے حوالے سے برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کا وزیر اعظم پاکستان کے نام اہم پیغام جاری کیا
بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں بادشاہ نے کہا کہ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے حوالے سے برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور انکی اہلیہ پاکستان میں حالیہ مون سون کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ہولناک حادثے کے بارے میں جان کر سخت غمزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیلاب کے تناظر میں پیدا ہونے والی تباہی کا پیمانہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے، ہم ان تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں، گھروں اور معاش کو کھو دیا ہے۔بادشاہ چارلس نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بہت سے ایسے خاندان آباد ہیں جن کا پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی رشتہ ہے ہم ان تمام خاندانوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ افراد کے لیے اپنی گہرے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ہنگامی خدمات، رضاکاروں اور مقامی کمیونٹیز کی ہمت اور عزم کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو خطرے میں پڑنے والوں کو بچانے اور ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔بادشاہ چارلس نے مزید کہا کہ جن کی زندگیاں اس سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان کی یہ بے لوث کوشش گھپ اندھیرے میں بھی شمع کی مانند ہیں، چونکہ متاثرہ کمیونٹیز بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، ہم اپنی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ان کی بہادری اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر