غزہ سٹی پر قبضے کی تیاری، اسرائیلی فوج نے مزید 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی پر قبضے کی تیاریوں کے طور پر 60 ہزار نئے ریزرو فوجیوں کو طلبی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فوج کے مطابق 60 ہزار اہلکاروں کی طلبی کے علاوہ مزید 20 ہزار ریزرو اہلکاروں کی سروس میں توسیع کے نوٹس بھی جاری ہوں گے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریزرو فوجیوں کے حوالے سے یہ فیصلہ جنگی ضروریات اور افرادی قوت کے حوالے گہری مشاورت کے بعد کیا گیا جس کی وزیر دفاع کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا اور غزہ سٹی کے مضافات میں دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں موجود مقامی صحافیوں کا بتانا ہے کہ شہر میں سیکڑوں رہائشی عمارتیں تباہ کردی گئی ہیں اور علاقے کو ویرانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سٹی میں بلند و بالا رہائشی بلاکس کو منظم طور پر تباہ کررہا ہے تاکہ یہ علاقے ویران اور ناقابل رہائش بن جائیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر قبضے کے اس اسرائیلی منصوبے میں 2 ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے جس کا آغاز ایک فوجی آپریشن سے کیا جائے گا، پھر بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر