صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 28 ہوگئی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خیبر پختونخوا کا ضلع صوابی اور بونیر تباہی کی داستان پیش کرنے لگے ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر ہیں اور فضا سوگوار ہے۔صوابی میں آنے والے کلاؤڈ برسٹ سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی، مرنے والوں میں بچےاور خواتین شامل ہیں جبکہ 20 گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔کمشنر مردان ڈویژن کےمطابق ملبے سے تین لاشوں کو نکالا گیا، زندہ حالت میں نکالا گیا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مزید لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔صوابی اوربونیر میں سیلاب سے مرنےوالوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کو اپنی جنت بنایا تھا، سیلاب میں اب کچھ نہیں بچا۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر