وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بغیر لوڈشیڈنگ بجلی فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتہ بغیر لوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتہ بغیرلوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے ضروری کارروائی فوری مکمل کی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امدادی اشیا پر مشتمل ٹرکوں کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جائے۔ وزیرآبی وسائل معین وٹو آزادکشمیر، وزیرعوامی امور رانامبشرصوابی میں امدادی کام کی نگرانی کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا امیرمقام،عبدالعلیم خان،اویس خان لغاری اور سردار یوسف نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، متعلقہ وزرائے اعلیٰ،چیف سیکرٹریز، وفاقی سیکرٹریز، پاک فوج اور دیگر اداروں کا مشکور ہوں، تمام اداروں نے فوری ہدایات کے بعد امدادوبحالی کے لیے اقدمات کیے اورکررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر