پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نے ڈیڑھ لاکھ کا سنگ میل عبور کرلیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننےکا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب سفر کررہا ہے، منگل کے روز بھی 100 انڈیکس تاریخی سنگ میل عبور کرگیا۔آج منگل کے روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 50 ہزار 323 بنائی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1574 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 770 پر بند ہوا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ 100 انڈیکس 2 سال میں 110000 پوائنٹس بڑھا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر