صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن سے پہلے اہم بیان دیتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ د ے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم ہونا چاہیے، یہ نظام ختم کرنے کیلئے صدارتی حکمنامہ جاری کروں گا۔صدرٹرمپ نے یہ بیان امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن سے تقریباً ایک سال پہلے دیا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات اگلے سال 3 نومبر کو ہونا ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میل ان بیلٹ یعنی پوسٹل بیلٹ نظام کو ختم کرنے کے لیے وہ صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے اور بتایا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس وقت اُسی ایگزیٹو آڈر کی تیاری میں مصروف ہیں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سامنے آنے کے سبب دیگر ممالک پوسٹل بیلٹ نظام ترک کرچکے ہیں اور شاید امریکا ہی وہ واحد ملک بچا ہے جہاں یہ نظام اب بھی قائم ہے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد طریقہ ہے جس سے امریکا میں ڈیموکریٹس برسر اقتدار آسکتے ہیں۔ٹرمپ بارہا دعویٰ کرچکے ہیں کہ سن2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں شکست اسی لیے ہوئی تھی کہ ڈیموکریٹس نے پوسٹل بیلٹس کا غلط استعمال کیا تھا اوراس کے نتیجے میں جو بائیڈن صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر