چین کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) چین نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے گہری ہمدردی ہے، یقین ہے پاکستانی عوام اس آفت پر قابو پا کر جلد بحالی کی طرف آئیں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے تعزیت بھی کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق چینی سفارت خانہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی خیر خبر لے رہا ہے، فی الحال سیلابی صورتحال میں کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے حادثات میں اب تک 657 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر