دبئی میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کے نایاب ہیرے کی چوری، پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)دبئی پولیس نے ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے نایاب ہیرے کی چوری اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق ’پنک ڈائمنڈ آپریشن‘ کے نام سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کیا جو گزشتہ ایک سال سے اس قیمتی پنک ڈائمنڈ کو چوری کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے پہلے ہیرے کے مالک کی کھوج لگائی اور پھر خود کو ایک امیر خریدار کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے مالک کو اعتماد میں لیا۔ ملزمان نے پرتعیش گاڑیاں کرائے پر حاصل کیں، دبئی کے مہنگے ہوٹلوں میں ملاقاتیں طے کیں اور یہاں تک کہ ایک مشہور ہیروں کے ماہر کی خدمات حاصل کیں تاکہ ہیرے کی تصدیق کروا کر خریداری کے لیے اپنی سنجیدگی ظاہر کی جا سکے۔انہی ہتھکنڈوں سے جیولر کو قائل کیا گیا کہ وہ ہیرا اپنی محفوظ دکان سے نکال کر ایک نجی ملاقات میں لے آئے جہاں ملزمان نے موقع پا کر ہیرا چرا لیا اور فرار ہو گئے۔چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی اور جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کے ذریعے تینوں ملزمان، جن کا تعلق ایشیائی ممالک سے بتایا گیا ہے، کی شناخت کی گئی۔ یہ ملزمان واردات کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہو کر مختلف مقامات پر منتقل ہو چکے تھے۔پولیس نے بیک وقت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا اور قیمتی پنک ڈائمنڈ کو بازیاب کر لیا جسے ملزمان ایک چھوٹے ریفریجریٹر میں رکھ کر ایشیائی ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیرا چوری ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے 8 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے ہیرا بازیاب کرلیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر