نائیجیریا میں مسافروں کو بازار لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 40 افراد لاپتا

ابوجا(نیشنل ٹائمز) نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 40 افراد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریاکی ریاست سوکوٹو میں مسافروں کو مشہورگورونیو بازار لے جانے والی کشتی اُلٹ گئی۔نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے40 لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ 10 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ نائیجیرین میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک حکام نے کچھ نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے واقعات اس سے قبل بھی ہوتے رہے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی نائیجیریا کی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر