پنجاب: دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، قریبی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل

لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث دریا کے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک، کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے جب کہ تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاو 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی کے مقام پر 69 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک ہے جب کہ نالہ پلکھو میں درمیانے، نالہ ایک بئیں اور بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کا بتانا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر