این ڈی ایم اے سے کے پی کو امدادی سامان روانہ، وفاق کا جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپےامداد کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کو قومی ریلیف اسٹاک کے 3 ٹرک فراہم کردیے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے 585 ٹن راشن عطیہ کیا جبکہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذریعے باجوڑ کو 800 کلو سے زیادہ ادویات فراہم کی گئیں۔این ڈی ایم اےکےمطابق بونیر کو ایک لاکھ9 ہزار 515 امدادی اشیا فراہم کی گئیں جبکہ این جی او نے 2 ہزار ترپالیں، 330 خیمے اور 6 ٹن خشک راشن تقسیم کیا۔این ڈی ایم اے نے بتایاکہ یہ امداد سوات، بونیر، شانگلہ اور باجوڑ میں دی گئی اور متاثرہ علاقوں میں بھجوانےکے لیے اس سے دگنا امدادی سامان پیکنگ کے مراحل میں ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث مخلتف حادثات میں جاں بحق افرادکےگھر والوں کے لیے 20-20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔یہ اعلان مانسہرہ میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں پہنچے ہیں، غم کی گھڑی میں متاثرین کےساتھ ہیں اور اس سلسلے میں بھرپورتعاون جاری رہے گا۔یاد رہےکہ خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 328 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہرطرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر ہیں، متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور مقامی رضاکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہے۔سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ، دیر اور بٹگرام میں 31 اگست تک ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر