جاپان احترام پانے کے لئے تاریخ کا سامنا کرے،چینی وزیر خارجہ

کونمنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان پر زور دیا ہےکہ وہ احترام حاصل کرنے اور دوبارہ غلط راستے پر جانے سے بچنے کے لئے تاریخ سے سبق سیکھے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات 10ویں لان کانگ-می کونگ تعاون (ایل ایم سی)کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے تاریخی معاملات پر چین کا موقف واضح کیا۔
وانگ نے کہا کہ میں اس خاص دن پر چین کا موقف دہرانا چاہوں گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 80 سال قبل جاپان کو شکست ہوئی تھی، اس نے پوٹسڈیم اعلامیہ قبول کیا تھا اور اپنی غیر مشروط شکست کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی عسکریت پسندوں کی طرف سے مسلط کی گئی جارحانہ جنگ نے چین اور دیگر ایشیائی ممالک کے لوگوں پر بے پناہ مصائب ڈھائے اور خود جاپانی عوام نے بھی شدید دکھ اٹھائے۔
وانگ نے کہاکہ قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیہ سمیت کئی بین الاقوامی معاہدوں میں جاپان کی جنگی ذمہ داری واضح طور پر بیان کی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جاپان کو چین سے ہتھیائی گئی زمینیں واپس کرنا ہوں گی جن میں تائیوان بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کا ایک ناقابل تردید نتیجہ تھا اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کا ایک اہم حصہ ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ آج بھی جاپان میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو اب بھی اپنی جارحیت کو جواز فراہم کرتی ہیں، تاریخ کو مسخ اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ پیش کرتی ہیں اور یہاں تک کہ جنگی مجرموں کے ناموں کو بحال کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر