چینی مرکزی بینک کی رپورٹ میں 5 کلیدی شعبوں کے لئے مالی اعانت میں اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی بینک (پی بی او سی) کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے اس سال 5 اہم شعبوں کے لئے قرض کی معاونت میں اضا فہ کیا ہے۔
پی بی او سی کی 2025 کی دوسری سہ ماہی کی مالیاتی پالیسی رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک سائنس و ٹیکنالوجی، ماحول دوست ترقی،شمولیتی مالیات،معمر افراد کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں کو دیئے گئے قرضوں میں بالترتیب 12.5 فیصد،25.5فیصد،11.5 فیصد،43 فیصد اور 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔
جون کے اختتام تک سائنس و ٹیکنالوجی کے بقیہ قرضوں کی مجموعی مالیت 441 کھرب یوآن (تقریباً 61.8 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد اور مجموعی قرضوں کی شرح نمو سے 5.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بزرگوں کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کو دیئے گئے قرضے مجموعی قرضوں میں اضافے سے زیادہ تیزی سے بڑھتے رہے۔
پی بی او سی نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ 2025 کے آغاز سے اقتصادی ترقی، ڈھانچہ جاتی تبدیلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے مالی معاونت میں اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر