مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری دونوں ممالک کے لئے روشن مستقبل تعمیر کرے گی،ماہرین

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈین ماہرین نے کہا ہے کہ نئے دور میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والی مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہر ے روابط قائم کرے گی اور دونوں ممالک کے لئے مزید ترقی اور مشترکہ خوشحالی لائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نئے دور میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والی مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری کی مشترکہ تعمیر‘‘ کے موضوع پر لیکچر کے دوران کیا۔
نیشنل اولمپک کمیٹی آف کمبوڈیا (این او سی سی) کے سیکرٹری جنرل واتھ چمروئیون نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے اہم ترقیاتی شراکت دار بن گیا ہے، چین بنیادی ڈھانچے میں بھاری سرمایہ کاری کرکے اور مختلف شعبوں میں تجارت اور تعاون کو فروغ دے کر کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں بھی چین کمبوڈین کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرکے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کمبوڈین چائنیز ایولوشن ریسرچر ایسوسی ایشن کے صدر چھیا مونیرتھ نے کہا کہ نئے دور میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والی مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔ چین برادری کی تعمیر دوطرفہ مفاد پر مبنی تصور ہے، جس کا دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ ہوگا اور خطے کے امن،سلامتی،استحکام،ترقی اور خوشحالی میں معاونت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان بہت اچھے تعلقات قائم ہیں جن کی بنیادیں دہائیوں پرانی تاریخ میں موجود ہیں جو اب باہمی تعاون کی جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں،ہماری دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ مثالی تعلقات بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے کے باوجود ٹوٹنے والے نہیں ہیں جس کا سہرا ٹھوس بنیادوں پر قائم باہمی سیاسی اعتماد کو جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر