کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک، 21 نابینا ہوگئے

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کویت میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران میتھانول ملی شراب پینے کے واقعات سے 13 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی بصارت بھی متاثر ہوئی اور 21 افراد نابینا ہوئے یا ان کی بصارت متاثر ہوئی۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ میتھانول ملی شراب پینے کے بعد 50 افراد کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی اور 31 لوگوں کو مصنوعی سانس کی ضرورت پیش آئی۔رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے کے واقعات سے متاثرہ تمام افراد تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جو کویت میں کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کویت میں شراب کی درآمد پر 1964سے ہی مکمل پابندی ہے جب کہ مقامی طور پر بھی شراب کی تیاری یا فروخت پر پابندی ہے تاہم غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت ہوتی ہے جس کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر