غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید ہوئے۔یہ ہلاکتیں غزہ اور رفح کے قریب ایک امدادی مقام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ہوئیں۔وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل کے جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بھوک کی شدت سے مزید 4 فلسطینی انتقال کرگئے۔جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے اموات کی تعداد 239 تک پہنچ گئی جس میں 106 بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق اور یہودی آبادکاری میں توسیع کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف حماس نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیاہے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ گریٹر اسرائيل کے نظریے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے وہ ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہیں۔انہوں نے یہ بات حال ہی میں اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹریو کے دوران کہی۔واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ میں اب تک کم از کم 61 ہزار 776 افراد شہید ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر