پاکستان اور جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کی سالگرہ کے موقع پر قائم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کے انتظام، استعداد کار میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھولیں گے۔ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مشن اقوام متحدہ میں عالمی امن و سلامتی کے فروغ سمیت اہم معاملات پر قریبی تعاون کریں گے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان وہ 100واں ملک ہے جس کے ساتھ وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا نے اپنے تعلقات قائم کیے ہیں۔دوسری جانب سفیر جیم ایس۔ لپوے نے دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کے اس سفر کا باضابطہ آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کھولنے کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب سے قبل دونوں سفراء کے درمیان ایک مختصر ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ اور اقوام متحدہ کے فورم پر ممکنہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر