آزادکشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، تیز بارش سے ندی نالے بپھرگئے، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈنگ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ضلع باغ میں تیز بارش سے ندی نالے بپھر گئے، سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی جس کے بعد تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر ضلع باغ میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ جہلم ویلی، سماہنی، ہٹیاں بالا اور وادی نیلم میں بھی پانی کےبہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔ادھر گلگت بلتستان میں بارش، لینڈسلائینڈنگ اور سیلاب کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے، دیامر میں بہن بھائی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جبکہ شاہراہ بابوسر پر لینڈنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پگھلنے سے حسن آباد نالے کے دونوں اطراف کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، انتظامیہ نے مکانوں کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا جس کے بعد حسن آباد کے مکینوں نے گھر خالی کرنا شروع کردیے۔سیلاب سےفصلوں، مکانات، اسکول اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان ہوا، حکومت گلگت بلتستان نے جگہ جگہ ایمرجنسی نافذ کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے چنار باغ کےاردگرد آبادی کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقےخالی کرنےکی ہدایت کردی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں کے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں بھی طغیانی آگئی جس کے بعد سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ آج سرن ویلی فیملی پارک میں کافی رش تھا، انہوں نے بتایاکہ پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال لیا گیا۔ضلع اپرکوہستان میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، پانی کی سطح بلند ہونے پر قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر