معرکہ حق میں نمایاں کامیابی: آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کے دوران غیر معمولی جرات اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطا کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جوانوں کو ستارہ جرات، 5 کو تمغہ جرات اور 24 کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ستارہ جرات پانے والوں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود ، اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق شامل ہیں۔اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد بھی ستارہ جرات پانے والوں میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 45 جوانوں کو تمغہ بسالت اور 146کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا جبکہ 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغہ امتیاز ملٹری دیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ لانس حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبد الرحمان شہیدکو تمغہ جرات سے نوازا گیا، لانس نائیک اکرم اللہ شہید، سپاہی عدیل اکبر اور کیپٹن علی حسن کو بھی تمغہ جرات سے نوازا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر