یوم آزادی پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی پاکستان کو مبارکباد

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 78 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہےہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پرپاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں، ان میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن،کاروباری شراکت داری شامل ہیں اور اس سےامریکیوں اورپاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملےگا۔ یوم آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ رکن کانگریس جوڈی چو نے کہا کہ انھیں یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے پر فخرہے، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی باعثِ فخر ہے۔رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی بڑی اور متحرک کمیونٹی کا گھر ہے، پاکستانی امریکی ہمارے ملک کی فلاح و بہبود میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر Riina Kionka کی جانب سے بھی پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
مفاہمت سے متعلق متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
24 گھنٹوں میں 2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے عالمی منڈیوں کو روانہ ہوا، کرس رائٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر