چینی سائنسدانوں نے فصلوں کی افزائش کا دنیا کا پہلا مکمل خودکار روبوٹ تیار کرلیا

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے حال ہی میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو مکمل عمل پر مبنی فصلوں کی افزائش انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روبوٹ زراعت میں بائیو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے گہرے انضمام کی نمایاں مثال ہے۔
اے آئی پر مبنی روبوٹ کے نئے ماڈل کو گیئر کا نام دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ روبوٹ تجربے پر مبنی طریقہ کار سے جدید درستگی پر مبنی زراعت کی جانب منتقلی میں معاونت کرے گا۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ادارہ برائے جینیات و حیاتیاتی نشونما (آئی جی ڈی بی) نے بتایا کہ یہ تحقیق سیل نامی جریدے میں شائع ہوئی۔
کبھی صرف سائنس فکشن فلموں میں دکھائی دینے والا منظر اب ایک گرین ہاؤس میں حقیقت بن چکا ہے جہاں گیئر نے ایک پھول کی درست شناخت کی اور اپنے روبوٹک بازو پھیلا کر نرمی سے کراس پولی نیشن کا عمل مکمل کیا۔ اس نے پھولوں کے درمیان بآسانی حرکت کی اور مکمل افزائش کا عمل خودکار طور پر سرانجام دیا۔
آئی جی بی ڈی کے محقق شو کاؤ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور روبوٹس ہائبرڈ بریڈنگ کو درستگی پر مبنی زراعت میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات رکھتے ہیں جس سے فصل کی پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
مصنوعی ذہانت کی بصری شناخت اور پوزیشننگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے گیئر فصلوں کے درمیان درستگی کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے کراس پولی نیشن کے عمل کو انجام دینے کے قابل ہے۔ یوں افزائش نسل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
سی اے ایس کے انسٹیٹیوٹ آف آٹومیشن سے وابستہ محقق یانگ منگ ہاؤ نے کہا کہ گیئر نے موسمیاتی تغیر سے ہم آہنگ فصلوں کی تیز رفتار اور خودکار افزائش کے ذریعے کارکردگی بڑھانے اور لاگت کم کرنے کی بھرپور صلاحیت ظاہر کی ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر