بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننے پر مجبور کردیں گے، نہیں مانا تو 6 کے 6 دریا چھین لیں گے: بلاول

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننے پر مجبور کردیں گے، بھارت نہیں مانا تو چھ کے چھ دریا چھین لیں گے۔
نیو حب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ کے ایم سی کے ساتھ پانی کے منصوبہ کا افتتاح کررہے ہیں، کراچی کو 100 ایم جی ڈی زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ، میئر کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے اور جلد ہی لیاری کو زیادہ پانی دینے کےقابل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کرکام کررہا ہے۔وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ کراچی کیلئے شہباز اسپیڈ کے بجائے شہباز سلو ملا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا پنجاب کیلئے شہبازاسپیڈ اورکراچی کیلئے شہباز سلو ملے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کراچی اور حیدرآباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہورہے ہیں جو ترقی کراچی اور حیدرآباد میں ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہناتھاکہ بھارت کو سفارتی سطح پر عبرتناک شکست ہوئی، بھارت شکست کھانے کے بعد بزدلانہ حرکت پر اترآیا ہے، بھارت نے نیتن یاہو کو نقل کرتے ہوئے پاکستانی عوام کےخلاف سازش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو توڑنا چاہتا ہے، مودی کو پیغام ہے کراچی والے سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت کو مجبور کریں گے انھیں سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، سندھ طاس معاہدہ بھارت نے نہ ماناتوکراچی والے چھ کے چھ دریاچھین لیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر