ملک بھر میں 1036 ارب کی لاگت سے 18 نئے ڈیمز کی تعمیرجاری

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بتایاکہ18 نئے زیرتعمیر ڈیمز پرکل 1036 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور 18 نئے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ تعمیر کے بعد 18 نئے ڈیم 8231984 ایکڑ فٹ کی اسٹوریج کی صلاحیت پیدا کریں گے اور نئے ڈیمزکی تعمیر کے بعد 346447 ایکڑ زمین قابل کاشت ہو گی، دیامر بھاشا ڈیم میں 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہناتھاکہ اس وقت صوبائی حکومتیں 77 ڈیمز کے منصوبوں پر کام کررہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے 77 ڈیمز کی تعمیر پر کل 89.243 ارب روپے لاگت آئے گی۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اس وقت 10 مزید نئے ڈیمز کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، چنیوٹ، اسکردو، وزیرآباد، ڈڈھنیال، اکھوڑی، سندھ بیراج ڈیم کی منصوبہ بندی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر