سندھ حکومت نے اپنی پاور اتھارٹی بنالی، کراچی والوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی والوں کو اب سستی بجلی ملے گی۔
ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی سے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) کوآئینی طور پرمنظور کروا لیا ہے،سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کرلیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی رواں ماہ جاری ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے اور سستی بجلی کے نرخ کےالیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کےنرخوں سے تعلق نہیں ہوگا، بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ایس ٹی ڈی سی سےترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا۔ناصر شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کےتحت سستی بجلی فراہم کی جائےگی، کوشش ہےکہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور گرڈ کو فراہم کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر