آرمی چیف کے امریکی دوروں کے پھل نظر آرہے ہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے پر وزیر مملکت طلال چوہدری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ملکوں سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے، عنقریب ان پراکیسز کے اسپانسرز کو بھی دہشتگرد قرار دیا جائے گا ۔ وزیرمملکت نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی مؤقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی، پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں امریکی دوروں کے پھل نظر آرہے ہیں، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایک دن میں2، 2 بار بات ہوتی رہی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 سے 35 بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بتا چکے کہ بھارت کے جہاز گرے ہیں، ہماری ریاست میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے، بھارت پہلے جنگ ہارا اور اب ان کا بیانیہ بھی ہار گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ردعمل
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کا مؤقف امریکی انتظامیہ تک پہنچانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر