پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارت ہراساں کرنے لگا، 4 سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔
ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں، پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں سفارتکاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے کانٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی نوٹس جاری کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ان کے گھرگیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتاً فوقتاً روکی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں سمیت 17 اسٹاف ارکان کے بھارتی ویزوں میں توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں التوا کا شکار ہے، 17 پاکستانی اہلکاروں کے لیے 3 سے 5 ماہ پہلے ویزوں میں توسیع کے بارے میں بھارت کو درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن میں ڈیڑھ ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی بند ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر