باجوڑ میں ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کےپیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں آج صبح 11 سے رات 11 بجے تک تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظرتحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں کرفیو کی افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، صوبے میں زندگی معمول کےمطابق جاری ہے،کرفیو کی کوئی صورتحال نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں میں ہے، کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈہ ہے، عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر