گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

  ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہے اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شیشپر نالے سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد نالے میں سیلاب آگیا ہے، سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کی زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں اور درخت بہہ گئے ہیں، سیلاب سے قراقرم ہائی وے بھی متاثر ہوا ہے اور شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہو گئی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شاہراہ قراقرم کےکٹاؤ کی وجہ سے ہنزہ کیلئے ٹریفک کو نگر کے روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر